الرجی ( خارش والی یا بغیر خارش والی ) کا آسان اور آزمودہ علاج
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پودینہ اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں ، جب خشک ہو جائے تو اس کا وزن کرلیں اور اتنے وزن میں اجوائن لے لیں ، دونوں کو کوٹ کر سفوف بنالیں اور صبح دوپہر شام کھانا کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے ایک چھوٹا چمج پانی سے لے لیں ۔ اگر کھانا کھانے سے پہلے دوائی کھانا بھول جائیں تو پھر کھانا کھانے کے ایک گھنٹے بعد دوائی لیں
یہ نسخہ سادہ الرجی کے لیے ہے خارش والی الرجی کے لیے رات کو ایک گلاس پانی ابال کر اس میں گیارہ دانے عناب ڈال کر رکھ دیں ۔ صبح کو عناب کو پانی میں اچھی طرح کچل دیں اور پھر کسی کپڑے سے چھان لیں اور اس پانی سے اوپر والی دوائی کھا لیں ۔ ان شاء اللہ سات دن سے زیادہ دوائی کھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ بہت سے لوگوں کو اس نسخہ سے اللہ پاک نے شفا عطا فرمائی ہے ۔ اس لیے بے دھڑک ہو کر استعمال کریں اور دعائیں دیں
( اس پوسٹ کو ضرور شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہو سکے)
٭ حوریہ ذیشان ٭